لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت۔تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، زیادتی، ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے 26 مقدمات زیر بحث آئے بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعی محمد نذیر قتل، اعجاز ملک، ملوک احمد اور محمد وسیم اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے مدعیہ روہی انور ڈکیتی، شبیر احمد اغواء جبکہ ارشد محمود چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے۔
فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔متاثرہ خواتین کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ تفتیش میرٹ پر نہ کرنے والے افسران کے لیے سزا کا مربوط نظام موجود ہیمتاثرہ شہریوں کو فوری انصاف مہیا کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔