ہوم Pakistan وزیراعظم کا مسلم رہنماؤں سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

وزیراعظم کا مسلم رہنماؤں سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، امیرِ قطر تمیم بن حمد الثانی، قطر کے وزیراعظم، ترک صدر رجب طیب اردوان، عمان کے سلطان ہیشم بن طارق اور آذربائیجان کے صدر سے فون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مسلم رہنماؤں کی جانب سے بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے مسلم رہنماؤں سے گفتگو میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی ظلم وجبر سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر جاری ظلم کے خاتمے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم رہنماؤں کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version