لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں 1234ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 582افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔762معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 77فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔
اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 700ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 490مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ261ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت288متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 86حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان73حادثات میں 73متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1351متاثرین میں 1114مرد اور237خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 263افراد کی اوسط عمر18سال سے کم728افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ360زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1131موٹرسائیکلز،66آٹورکشے،111کاریں،24وین11مسافر بسیں،26ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔