کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں نویں جماعت کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ہزاروں طلبہ کو غیر حاضر ظاہر کرنا ثانوی تعلیمی بورڈ میں بدانتظامی کو ظاہر کرتا ہے۔ نویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا انتہائی کم تناسب محکمہ تعلیم سندھ کی کارکردگی پر سوال ہے۔ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ حکومت کا محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اقربا پروری، بد انتظامی کا سلسلہ بند کرے، حکومت سندھ مستقبل کے معماروں کی زندگی مشکل بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔