ایم کیو ایم کے اُمیدوار کی منفرد انتخابی مہم
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی194 سے ایم کیو ایم کے اُمیدوار نے انتخابی مہم چلانے کیلئے منفرد انداز اپنا لیا۔
اُمیدوار افضل نجمی بلوچ اونٹ پر سوار ہو کر ووٹ مانگنے نِکل پڑے ، کہتے ہیں عام آدمی ہوں اپنے وسائل کے مطابق مہم چلا رہا ہوں۔ایم کیو ایم عام آدمی کی جماعت ہے، وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی وڈیروں اور جاگیرداروں کو مُسترد کرکے عام آدمی کا انتخاب کریں۔
#PP194 #Punjab #MQMPakistan pic.twitter.com/TAvbDHiq2m
— Khawaja Izhar Hassan (@IzharulHassan) January 28, 2024