این اے 253 میں ری پولنگ، مسلم لیگ ن نشست ہار گئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 کوہلو میں سات پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کے بعدغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔
این اے 253 کوہلو میں آزاد امیدوار وڈیرہ میاں خان بگٹی کو سات پولنگ سٹیشنوں میں ری پولنگ کے نتیجہ میں 617 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار دوستین ڈومکی کو 48 ووٹ ملے۔ ریٹرننگ آفیسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 میں تمام 406 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آج جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار میاں خان بگٹی 47300 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار میر دوستین ڈومکی کو 44691 ووٹ ملے۔ اس طرح وہ تین ہزار سات سو نو ووٹوں کے فرق سے الیکشن ہار گئے۔ این اے 253 زیارت، ہرنائی، سبی اور کوہلو کے علاقوں پر مشتمل رقبہ کے لحاظ سے ایک بڑا حلقہ ہے۔