ہوم Pakistan کراچی میں آٹھ سالہ بچے کا قاتل اس کا اپنا کزن نکلا

کراچی میں آٹھ سالہ بچے کا قاتل اس کا اپنا کزن نکلا

0



کراچی میں آٹھ سالہ بچے کا قاتل اس کا اپنا کزن نکلا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 8 سال کے ابان کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) وسطی ذیشان صدیقی کے مطابق گرفتار ملزم سفیان کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان ہے، ملزم مقتول ابان کا کزن ہے اور ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم کا کہنا ہے کہ ابان اپنے والد کو شکایتیں کرتا تھا جس کے باعث ڈانٹ پڑتی تھی۔ملزم نے بیان میں کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، پچھلی گلی سے ابان کو پارک میں لےگیا، دھوبی گھاٹ میں جھاڑیوں کے اندر ابان کا قتل کردیا۔

ملزم کے مطابق مجھے ابان پر غصہ تھا وہ شکایتیں بہت زیادہ لگاتا تھا، ماموں شکایت کے بعد مجھے ڈانٹےتھے،  واقعے کے بعد میں چھری دھوکر کچن میں رکھ دی۔ایس ایس پی نے بتایاکہ گرفتارملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version