اے این پی کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔
اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائیگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں،لہٰذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں۔
دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف انشاء اللہ احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائیگا۔ ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ…
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) February 14, 2024