ہوم Pakistan اے ٹی سی کراچی نے 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی عبوری...

اے ٹی سی کراچی نے 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کردی

0


اے ٹی سی کراچی نے 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کردی

کراچی کی انسدادد ہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے 9 اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

اے ٹی سی کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 9 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی عبوری ضمانت منسوخ کی اور 8 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق عدالت نے جن اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، اُن میں یونس بلوچ، رضوان،سردار روف اور شکیل لودھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں پر شہری سے 15 لاکھ روپے تاوان لینے کا الزام ہے، جنہوں نے 21 جولائی 2022ء کو شہری فیضان کو اغوا کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف کراچی کی بلال کالونی کے تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version