بانی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو گوجرانوالہ کے لوگوں نے مار بھگایا،مریم نواز
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی غیر موجودگی میں بھی گوجرانوالہ نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا،وہ جلسہ جس نے بازی پلٹ دی وہ جلسہ بھی گوجرانوالہ میں ہوا تھا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کو گوجرانوالہ کے لوگوں نے مار بھگایاتھا۔
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے وعدے کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،نوازشریف نے اگر آپ کو گھر بنا کر دینے کا کہا ہے تو دیں گے،ہم انتقام کی سیاست دفن کر کے خدمت کی سیاست دوبارہ شروع کریں گے،8فروری کا سورج ترقی کی نوید لے کر طلوع ہوگا،آپ کی تقدیر بدلنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے،پاکستان کو تباہ کرنیوالا وائرس ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا۔