ہوم Pakistan  بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبلز کونقصان پہنچنے کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ...

 بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبلز کونقصان پہنچنے کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو دشواری کا سامنا

0



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بار پھر بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبلز کونقصان پہنچنے کے سبب پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں ان کیبلز کے خراب ہونے پر ایک چوتھائی سے زائد انٹرنیٹ ٹریفک کو دیگر روٹس پر منتقل کرنے پر مجبور ہو گئیں۔
ہانگ کانگ کی ٹیلی کام کنپنی ’ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز‘ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چار بڑے ٹیلی کام نیٹ ورکس کی کیبلز کٹ گئی ہیں، جس سے مشرق وسطیٰ سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ تعطل کا شکار ہے۔ ان کیبلز کے کٹنے سے ایشیاء، یورپ اور مشرق وسطیٰ کی 25فیصد سے زائد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
 اس ٹریفک کو ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز ’ری روٹ‘ کر رہی ہے تاکہ صارفین کو انٹرنیٹ کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز کی طرف سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سمندر میں ان کیبلز کو کیسے نقصان پہنچا اور یہ کیبلز کن چار کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version