کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے بزرگ والد پر تشدد کرنے اور انہیں گھر سے نکالنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محبوب علی شاہ کے نام سے کی گئی جس نے اپنے بزرگ والد 80 سالہ حضرت شاہ سے ناصرف گالم گلوچ کی بلکہ مارپیٹ کر کے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تحفظ والدین کی دفعہ 3/5 کے تحت مقدمہ 254 سال 2024 جیکسن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔