گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑکی کو مبینہ بد سلوکی کا نشانہ بنانے کے بعد گیسٹ ہاؤس کی چھت سے نیچے پھینک دیا گیا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد تیسری منزل سے گرایا گیا ہے۔پولیس کا کہناہے کہ لڑکی ہسپتال میں زیر علاج اور حالت تشویشناک ہے۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔