ہوم Pakistan بلوچستان، سینیٹ کی خالی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب آج ہوگا

بلوچستان، سینیٹ کی خالی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب آج ہوگا

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان سے خالی ہونے والی سینیٹ کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، 7 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی کو ٹکٹ دیا ہے۔

جے یو آئی نے عبدالشکور کو امیدوار نامزد کیا ہے، بی اے پی نے کہدہ بابر اور مبین خلجی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

سید محمود شاہ اور میر حیربیار ڈومکی آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں پولنگ آج صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version