ہوم Pakistan کوئٹہ، یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ، یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

0


کوئٹہ، یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا، بارشوں کے بعد کوئٹہ میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، گیس پریشر میں کمی اور بندش جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم بدھ کو صوبے سے نکل گیا جس کے بعد صوبے میں جاری کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

بارشوں کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کے علاوہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

 گیس کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے باپ بچوں سمیت 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ماں بیٹی سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version