بلوچستان کی یونیورسٹیز کے اساتذہ اور ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ مالی بحران کے باعث کئی اساتذہ یونیورسٹی چھوڑ چکے ہیں جب کہ بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس تمام صورتِ حال میں طلبہ کی تعلیم پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے کیا کر رہی ہے؟ دیکھیے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔