ہوم Pakistan بورے والا: بھول نے گھر جلا ڈالا، ماں باپ اور 2 بیٹے...

بورے والا: بھول نے گھر جلا ڈالا، ماں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

0


بورے والا کے علاقے عزیز آباد میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں، باپ اور اس کے 2 بیٹے شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے سلنڈر سے چولہا جلا رکھا تھا اور سوتے وقت اسے بند کرنا بھول گئی۔

اس وجہ سے چولہے کی آگ نے کمرے کے پردوں اور فرنیچر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ٹیمیں اور مقامی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version