ہوم Pakistan بہاولنگر شرح پیدائش میں پنجاب کا دوسرا بڑا ضلع بن گیا

بہاولنگر شرح پیدائش میں پنجاب کا دوسرا بڑا ضلع بن گیا

0



(قاسم شیخ) بچوں کی شرح پیدائش میں پنجاب بھر میں بہاولنگر ضلع دوسرے نمبر پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ضلع کی آبادی میں خطرناک اضافہ ہونے لگا،ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب 3.19 کی شرح پیدائش کے ساتھ پہلے ،ضلع  بہاولنگر 3.00 کی شرح پیدائش کے ساتھ دوسرے جبکہ بہاولنگر1.9 کی شرح پیدائش کے ساتھ جھنگ آخری نمبر پر ہے ۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق  سال 2017 میں ضلع بہاولنگر کی کل آبادی29 لاکھ 75 ہزار 656 تھی ،گزشتہ مردم شماری کے دوران آبادی بڑھ کر 35 لاکھ 50 ہزار 342 ہو گئی ہے ،بہاولنگر میں گھرانے کی اوسط تعداد 6.36 افراد پر مشتمل ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version