ہوم Pakistan بہاولپور: ڈاکٹر نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا دیے،...

بہاولپور: ڈاکٹر نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا دیے، ڈی ایچ او

0


بہاولپور: ڈاکٹر نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا دیے، ڈی ایچ او

بہاولپور میں بچے کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے ڈاکٹر پر پولیس تشدد کی انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خالد چنڑ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے اپنے بچےکو انسداد پولیو کے قطرے پلوا دیے ہیں، ہر صورت میں 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال میں ڈاکٹر نے اپنے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا، تو ٹیم نے پولیس بلالی تھی، پولیو ورکرز ٹیم اور پولیس نے ڈاکٹر پر تشدد کیا اور اسے گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈال دیا تھا۔

ترجمان پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز پر پولیس کا تشدد افسوس ناک ہے، معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار  قصور وار پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version