ہوم Pakistan بیٹ چوری کے الزام میں تین بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل کرنے...

بیٹ چوری کے الزام میں تین بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ بیٹ چوری کرنے کے الزام پردرجن کے قریب افراد نے 21 سالہ نوجوان کو اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گلبرگ کالونی کے رہائشی 21 سالہ اسامہ کو گزشتہ روز ملزمان نے کرکٹ بیٹ چوری کے شبے میں اغوا کرکے تین گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور آہنی راڈ، ڈنڈے اور سوٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔

بعد ازاں ملزمان نے اسامہ کے والد کو اطلاع کی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے چوری شدہ بلے واپس کرکے بیٹے کو لے جائیں، اسامہ کے والد نے موقع پر پہنچ کر بیٹے کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقتول اسامہ کی والدہ کی مدعیت میں 3 نامزد 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شاہان کو گرفتار کرلیا۔

21 سالہ اسامہ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو باقی ملزمان کو بھی فورا گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version