تھرپارکر میں اسلام کوٹ کے قریب رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا۔
ایم ایس اسلام کوٹ اسپتال ڈاکٹر عبدالستار نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق رینجرز اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالستار کے مطابق حادثے میں رینجرز کے 2 اہلکار جاں بحق اور 18 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔