ہوم Pakistan جلاؤ گھیراؤ مقدمہ, علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی...

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ, علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع

0



(24 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے,دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔

بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج ہے۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version