لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق بلوچستان کے 4 روزہ دورے پر ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ثمینہ سعید ،طیبہ عاطف اور عطیہ نثار کے ہمراہ روانہ ہو گئی ہیں ۔ڈاکٹر حمیرا طارق 17 مئی کو تھنک پاکستان فورم کے پروگرام کی صدارت کریں گی جس میں خواتین کے مسائل اور انہیں مایوسیوں کے اندھیروں سے نکال کر روشن مستقبل کی آرزوؤں کی جوت جلانے کے لیے مشاورت کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعد ازاں تربیت گاہ برائے ارکان میں شرکت کریں گی علاوہ ازیں تربیتی کیمپ برائے ناظمات اضلاع میں شریک ہوں گی۔