ہوم Pakistan جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

0



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔ 
جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس خاص موقع پر  گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔  ان تصاویر میں جویریہ عباسی بےحد خوش اور حسین نظر آئیں جبکہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔ جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی کاروباری شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version