ہوم Pakistan حافظ نعیم کا 28 جون کو بجلی تقسیم کار کپنیوں کے سامنے...

حافظ نعیم کا 28 جون کو بجلی تقسیم کار کپنیوں کے سامنے احتجاج کا اعلان

0


حافظ نعیم کا 28 جون کو بجلی تقسیم کار کپنیوں کے سامنے احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 28 جون کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے اِن ایکشن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہارنے والے افراد کو پارلیمنٹ میں لے جایا گیا، یہ اقدام ملک کا نقصان ہے۔ عوامی مسائل پر احتجاج، عدالت سے رجوع اور میڈیا کے ذریعے معاملہ اٹھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیاں بیٹھ کر مسئلے کے حل پر آئیں تو اچھی بات ہے، حکومت عزم استحکام آپریشن کے اعلان کے بعد ایک قدم پیچھے آئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن ہونا چاہیے، دہشت گردوں کا قلع قمع ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی، الیکشن میں کسی حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کے بعد تحریک انصاف سے اتحاد نہ ہونا پی ٹی آئی کی غلطی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 28 جون کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سامنے احتجاج کرے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version