ہوم Pakistan حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری

حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری

0



(24نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔

عدالت میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے دو مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

 عدالت نے سچل تھانے میں درج 2 مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا۔

خیال رہے کہ پولیس نے ملزموں پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پتھراؤ کرنے کے الزامات عائد کئے تھے۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں ایک جیسے الزامات ہیں۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version