ہوم Pakistan حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے...

حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا

0



(عثمان خان) حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضاء شامل ہیں، جبکہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری اور قانونی ٹیم کے سینیٹر کامران مرتضی موجود ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد سے قبل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے، اعظم نذیر تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی، جے یو آئی سربراہ کے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رکشہ ڈرائیور کے ساتھ سیٹ پر بچوں کو بٹھانے پر پابندی عائد

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیش کردہ تجاوزیر بھی مسودے کا حصہ بنائی جا رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version