ہوم Pakistan حکومت نوجوانوں سے ڈر تی ہے اسلئے فائر وال لگا رہی ہے:...

حکومت نوجوانوں سے ڈر تی ہے اسلئے فائر وال لگا رہی ہے: رکن پی ٹی آئی رائے حسن نواز کھرل 

0



(عثمان خان)انٹرنیٹ کی سست روی کامعاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا، رکن تحریک انصاف رائے حسن نواز کھرل  نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نوجوانوں سے ڈرتی ہے جس کی وجہ سے فائر وال لگائی جارہی ہے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے انٹرنٹ کی سست روی کا مسئلہ شہریوں کیلئے درد سر بن چکا ہے تو وہیں یہ معاملہ اب ایوانوں میں بھی  زیر بحث  ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں شکوہ جواب شکوہ پر مبنی بحث ہو ئی جہاں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے ممبر  رائے حسن نواز کھرل  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی ڈرسے انٹرنٹ کو بند کرتی رہی ہے توحکومتی  جانب سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  فائر وال لگائی جارہی ہے یا نہیں مگر انٹر نیٹ کی بہتری کے لئے کوشش کی جارہی ہے،اگلے 5 سے6روزمیں انٹر نیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہونے لگے گا ،حکومت پوری آئی ٹی نظام کو بہتر کرنا چاہتی ہے،وزیر آئی ٹی تفصیلی جواب دیں گے مگر ان کی والدہ بیمار ہوگئیں جس کی وجہ سے انہیں لاہور واپس جانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائبر اپٹیک کا جھال بچھانا ہمارے لیے ایک چیلنج ہے، فائر وال پہ پی ٹی اے کا موقف سامنے آچکا ہے ، آنے والے دنوں میں واضح بہتری آئے گی،فائر وال سے متعلق افواہیں بہت زیادہ ہیں،وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں ۔ 

دوسری جانب وزارت آئی ٹی کے تحریری دستاویز  کے مطابق ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں،ملک میں 1286وی پی اینز،136فتی لائسنسز اور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، 1286وی پی ایز کمپنیوں کے 19ہزار 840وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں ،136فی لائسنسز کمپنیوں کے 180 وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں ،پی اے ایس ایچ اے کے 417 وی پی اینز کو پی ٹی اے نے رجسٹرڈ کیا ، پی ٹی اے وزارت آئی ٹی اور دیگر  سٹیک ہولڈر کیساتھ وی پی اینز رجسٹریشن پر کام کر رہا ہے ۔

تحریری جواب مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے کمپنیوں اور فری لائسنسز کیلئے  وی پی اینز کی سہولت دی ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اتنا بڑا واقعہ  ہوا، سپیکر نارمل اجلاس کی کارروائی چلا رہے ہیں ، اسد قیصر





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version