ہوم Sports پنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ورلڈ...

پنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس میں کمی اور جرمانہ

0



(وسیم احمد) پنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کے باعث آئی سی سی کی جانب سے میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس میں کمی ہو گئی اور دونوں ٹیموں پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، آئی سی سی نے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 6 پوائنٹس بھی کاٹ دیئے۔

دوسری جانب سلو اوور ریٹ کی بنیاد پر بنگلہ دیشی ٹیم پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 3 پوائنٹس بھی کاٹ دیئے گئے، دونوں کپتانوں نے آئی سی سی کی سزا کو مان بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

مزید براں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، ان کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version