ہوم Pakistan حکومت کی مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنیکی منظوری

حکومت کی مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنیکی منظوری

0



(24 نیوز) حکومت سرکار نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیدائش کے مفت اندراج کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور پسماندہ طبقوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہے، اندراج فیس کے خاتمے سے کم آمدنی والے افراد آسانی سے بچوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مفت اندراج کی سہولت سے درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی، فیصلے سے دور رس فائدے حاصل ہوں گے اور سندھ میں ہر فرد کی قانونی شناخت یقینی ہوگی۔

دریں اثنا سندھ کابینہ نے ممنوع منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: رکشہ ڈرائیور کے ساتھ سیٹ پر بچوں کے بیٹھنے پر پابندی عائد

کابینہ کے منظور کردہ فیصلوں کے مطابق منشیات بنانے اور جگہ کے استعمال پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ منشیات رکھنے پر ایک تا سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version