ہوم Pakistan حیدر آباد میں پولیو کا کیس سامنے آگیا

حیدر آباد میں پولیو کا کیس سامنے آگیا

0



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حیدرآباد میں ڈھائی سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔حکام انسداد پولیو پروگرام کے مطابق حیدرآباد میں 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

فوکل پرسن وزیراعظم برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے،صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےجامع روڈ میپ پر عملدرآمد ہو رہا ہے والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔دوسری جانب نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائے پولیوکے کوآرڈینیٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version