ہوم Pakistan شہدائے کربلا کا چہلم، سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

شہدائے کربلا کا چہلم، سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص،نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ میں پیر 26 اگست کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

سندھ حکومت نے چہلم کے موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگائی ہے۔

سندھ بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو نوٹی فکیشن ارسال کردیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version