ہوم Pakistan خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے اجلاس طلب کرلیا

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے اجلاس طلب کرلیا

0


خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر علی اور دیگر وکلاء ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر وزیرِاعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کریں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version