ہوم Pakistan دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر 5کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20کروڑ روپے...

دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر 5کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20کروڑ روپے جرمانہ ہوگاایف بی آر

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاہے کہ 2024کے انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے،ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا، فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50ہزار روپے ہے۔

ایف بی آر نے کہاکہ بیرون ملک سفر، بینک بیلنس رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانا لازم ہے،پراپرٹی، گھر، گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے،تاجر دوست سکیم میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجر، دکانداروں کیخلاف کارروائی ہوگی،دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر 5کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version