ہوم Science and Technology کوریا سے ملکر پہلا آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں: وزیرِ مملکت...

کوریا سے ملکر پہلا آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں: وزیرِ مملکت شزا فاطمہ

0


شزا فاطمہ ---- فائل فوٹو
شزا فاطمہ —- فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ کوریا کے ساتھ مل کر پہلا آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں۔

شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے پہلے آئی ٹی پارک کے حوالے سے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو با اختیار بنانا نہایت ضروری ہے، آئی ٹی پارک سے روزگار کے 10 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ای روزگار سینٹر کھول رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ معیشت ہو یا سیکیورٹی یا کوئی اور شعبہ سب آئی ٹی پر منتقل ہو رہے ہیں۔

شزا فاطمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ٹی کی اہمیت کے پیشِ نظر ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version