ہوم Pakistan دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی افسوسناک خبر آ گئی

دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی افسوسناک خبر آ گئی

0



(عبدالجبار ابڑو) شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،  آگ نے دیگر 2دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
شکارپور پولیس کے مطابق گڑھی یاسین کے بازار میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے کے بعد قریبی دکانوں اور قریبی کھڑی موٹربائیک میں آگ لگ گئی، دھماکے کی آواز سننے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، گیس سلنڈر دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا, فائربرگیڈ نے پہنچتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے کام شروع کیا، طویل جدوجہد کے بعد فائربرگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version