راجہ بشارت کی پٹیشن پر این اے 55راولپنڈی کے انتخابی نتائج روک دیئے گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کی پٹیشن پر این اے 55راولپنڈی کے انتخابی نتائج روک دیئے اور ریٹرننگ افسر سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راجہ بشارت کے وکیل سردار عبدالرزاق نے موقف اختیار کیا کہ فارم 45کے مطابق 50ہزار سے زائدووٹ سےراجہ بشارت جیت گئے تھے،رات کی تاریکی میں شب خون مار کر رزلٹ تبدیل کیاگیا،الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کے بعد آر او سے جواب طلب کرلیا۔
دوسری جانب آزادامیدوار چودھری نذیر کی پٹیشن پر پی پی 11راولپنڈی کے نتائج پر بھی حکم امتناع کردیا گیا۔