ہوم Pakistan روپے نے ڈالرسمیت دیگر کرنسیوں کو پچھاڑ ڈالا

روپے نے ڈالرسمیت دیگر کرنسیوں کو پچھاڑ ڈالا

0



(اشرف خان) معاشی اعشاریوں میں بہتری کا اثر روپے کی قدر پر بھی پڑنے لگا، مسلسل قیمت میں بلندی کے بعد  روپے  کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی آگئی ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ،ڈالر 277.84 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند  ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17  پیسے کمی سے 278 روپے 62  پیسے کا ہوگیا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 59  پیسے مہنگا ہوکر 300.79 روپے پر آ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 22 پیسے  سستاہوکر 360.45 روپے ،یو اے ای درہم 6 پیسےکمی سے  75.91 روپے ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 6 پیسے کمی  سے 74.10 روپے پر آگیا۔

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 90 ہزار کی سطح کے قریب بند ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس میں 1047 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 1.48 فیصد اضافے سے پہلی بار 89 ہزار 993 کی سطح پر بند ہوا،ماہرین  کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 18 ماہ میں 125 فیصد کا بڑا اضافہ ہوچکا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 ماہ میں 125 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،37.87 ارب روپے مالیت کے 69.55 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version