لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ شہری صبح 10بجے سے شام 6 بجے تک سفر کو ترجیح دیں اور لین ڈسپلن کی پابندی یقینی بنائیں۔ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک اور موٹر وے ایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک اور سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز شہریوں کی حفاظت کیلئے بند کی جاتی ہیں, ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں.