کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کیخلاف کیا مانگ لیا ؟ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے بتا دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کے خلاف اختیارات مانگے ہیں کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔
“جیو نیوز ” کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبار ختم ہو جائے گا، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے، پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کا سانس لینے کے بجائے خوف کا شکار ہوتے ہیں، رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کے خلاف اختیارات مانگے ہیں۔اس وقت ملک بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، حکمرانوں کو ملک کاسوچنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا گورنر سندھ کے حوالے سے ہماری طرف سے ابھی تک کامران ٹیسوری ہی امیدوار ہیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کے بچوں اوربہنوں کی جرأت کے نام یہ دن منسوب کرنا چاہیے۔