ہوم Pakistan سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا بیٹے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی...

سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا بیٹے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

0



(شہزاد حنیف)سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن میاں عطا ٕ مانیکا بیٹے اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے کاغذات جمع کروانے اور ٹکٹ نہ ملنے پر عطاء مانیکا نے بیٹے حیات مانیکا اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق لیگی رہنما  حیات مانیکا نے پریس کانفرنس میں  پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا ہے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہا ہوں،حلقہ کی عوام کی رائے سے تحریک انصاف جوائن کی جیت کر سیٹ کپتان کو گفٹ کرونگا۔

ذرائع کے مطابق میاں حیات پی پی 193میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالعلیم خان کی اور کامیابی، پی پی 149 سے قیصر نعیمی دستبردار، مکمل حمایت کا اعلان

سابق لیگی رہنما کی پریس کانفرنس کے موقع پر انکے ہمراہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر راو عمر ہاشم،راو نسیم ہاشم،مہر معین الدین چشتی ،ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد نیازی سمیت کارکنان اور ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔

خیال رہے کہ عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا نے پی پی 193 پاکپتن سے کاغذات جمع کرائے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 میں حیات مانیکا اس حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version