ہوم Pakistan سال 2024 دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں کامیابی کا سال رہا

سال 2024 دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں کامیابی کا سال رہا

0


سال 2024 دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں کامیابی کا سال رہا۔ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجموعی طور پر 59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جن میں 925 خوارج اور دیگر دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر 169 سے زائد آپریشنز کر رہے ہیں۔ سال 2024 میں ان آپریشنز کے دوران 925 دہشتگرد ہلاک اور 73 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

14 مطلوب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا، دو خودکش بمبار گرفتار کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔

ان آپریشنز میں 383 جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا۔

رواں سال بھارت کی جانب سے 25 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں، 565 فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ 61 بار ایئر اسپیس کی خلاف ورزی جبکہ 181 بار ٹیکٹیکل ایئر وائلیشن کی گئی۔ سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں 365 افسران  اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سال 2024 کے دوران آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی سے اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ سال 2024 میں غیرملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشت گردوں کے خلاف توانا آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف دہشت گردوں، خوارج اور اُن کے سہولت کاروں کے بارے میں واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر 98 فیصد اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا جبکہ پاک ایران بارڈر پر فینسنگ مکمل ہوچکی ہے۔

رواں سال غیرقانونی سرگرمیوں اسمگلنگ، بجلی چوری، بھتہ خوری، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے۔ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت 6 اضلاع میں 15 ہزار 825 ایکٹر اراضی مختلف فصلوں کاشت کے قابل بنائی گئی۔

سال 2024 کے دوران کئی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ 8 ممالک نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا، ان میں چائنہ جوائنٹ ایکسرسائز وارئیر 8، روس کے ساتھ ڈروزبا 7 اور امریکا کے ساتھ اسپیشل فورسز ایکسرسائز نمایاں ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version