سفر حرکت کے زمرے میں آتا ہے ۔مسلسل حرکت سفر کہلاتا ہے ۔یہ سفر ہر انسان کی زندگی کے مطابق ہوتا ہے ۔کسی کا تعلیمی سفر ہوتا ہے ،کسی کا تبلیغ کا سفر ہوتا ہے ۔
“السفر وسیلۃ الظفر” یعنی سفر کامیابی کی کنجی ہے ۔کوئی اپنے اہل و عیال کی خاطر سات سمندر پار فکر معاش کی خاطر اپنے گھر سے دور ہوتا ہے ۔کوئی بحالی صحت کے لیے سفر کرتا ہے ،اچھے سے اچھے طبیب کے پاس جاتا ہے ۔کچھ لوگ میلوں دور سفر کر کے اپنے دوستوں کو ملنے جاتے ہیں یا کچھ لوگوں کے اقرباء بہت دور رہتے ہیں ،جن کی الفت سے لوگ انھیں ملنے جاتے ہیں ۔
کچھ لوگ سفر میں پیش آنے والی مشکلات سے دوسرے لوگوں کو ڈراتے ہیں ۔مگر ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔سفر میں در پیش مشکلات انسان کا امتحان ہوتی ہیں ۔
کچھ لوگ دورانِ سفر مشکلات سے گھبرا جاتے ہیں ۔اور برداشت کا عنصر ہاتھ سے جانے دیتے ہیں ۔دورانِ سفر انسان کو دوسرے لوگوں سے ہمدردی کا رویہ اختیار کرنا چاہیے ۔بزرگوں اور بیماروں کو اپنی جگہ دینی چاہیے،تاکہ ان کی دعا لے سکے
دعا ہی وہ چیز ہے جو عرش سے فیصلے کرواتی ہے ۔
ازقلم: کرن شاہین