ہوم Pakistan سموگ تدارک کیس؛عدالت کا تمام سکولز کو ایک ماہ بعد دوبارہ رجسٹریشن...

سموگ تدارک کیس؛عدالت کا تمام سکولز کو ایک ماہ بعد دوبارہ رجسٹریشن کرانے کاحکم 

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں تمام سکولز کو ایک ماہ بعد دوبارہ رجسٹریشن کرانے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ جو سکول بس پالیسی پر عمل نہیں کرتا اس ک رجسٹریشن معطل کردی جائے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولز سے متعلق مجوزہ رولز پیش کئے،سیکرٹری نے کہاکہ ہم نے پالیسی بنائی، سکولز بسیں ہوں گی تو سکولز رجسٹریشن ہوگی،رولز میں نئے سکولز کی رجسٹریشن کیلئے بسیں لازمی قرار دے رہے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ آپ رولز بنائیں ایس او پیز پر یقین نہیں کرتا،بسوں کا معاملہ بہت سنجیدہ ، سکولز مالکان کے پاس بہت پیسے ہیں،ہم نے اگلے سیزن سے پہلے تمام احکامات پر عمل کرانا ہے،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ حکومت سموگ کے تدارک کیلئے بڑے اچھے اقدامات کررہی ہے ۔

عدالت نے سیکرٹری سکولز سے استفسار کیا کہ ایچیسن سکولز کس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،ایچیسن ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،جسٹس شاہدکریم نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ ایچیسن کو بھی آگاہ کریں۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے سے ٹریفک پلان طلب کرلیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version