ہوم Pakistan سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی تجاوزات کیس کی سماعت آج

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی تجاوزات کیس کی سماعت آج

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج کراچی تجاوزات کیس کی سماعت ہوگی۔

عدالت نے کیس میں متعلقہ حکام سے شہر میں رفاہی پلاٹوں اور دیگر علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے ہفتے وار انسداد تجاوزات آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپریشن کا آغاز صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اے جناح روڈ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوگا۔ 

آئی آئی چند ریگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ اور کھارادر میں بھی آپریشن ہوگا، سڑکوں سے کیبن، ٹھیلے، پتھارے اور دکانوں کے باہر سامان ہٹایا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version