ہوم Pakistan سکردو میں موسم سرما کی دوسری برفباری پارہ منفی 18 تک گرگیا

سکردو میں موسم سرما کی دوسری برفباری پارہ منفی 18 تک گرگیا

0



سکردو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکردو اور مضافات میں رواں موسم سرما کی دوسری برف باری کا سلسلہ رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ سکردو کے میدانی علاقوں میں 3 انچ اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 13 اور بالائی علاقوں میں منفی 18 تک گر گیا۔
برف باری کے باعث 90 فی صد بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ قومی ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
محکمہ موسمیات نے برف باری کا نیا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version