(24نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے3انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سکیورٹی فورسز کی 3الگ الگ کارروائیوں میں 23دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ مادر وطن کے 5بہادر سپوت شہیدہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 26مئی کو خفیہ اطلاعات پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیاگیا،سکیورٹی فورسز نےآپریشن میں 6دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے،آپریشن میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27مئی کو ڈسٹرکٹ ٹانک میں آپریشن کیا گیا جس میں 10دہشتگرد مارے گئے،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا موثر طور پر پتہ لگایا،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی ،سکیورٹی فورسز نے 7دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 2دہشتگرد زخمی ہو گئے،ضلع خیبر میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5بہادر جوان شہید ہو گئے۔
شہدا میں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار ،سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر، محمد یاسین شامل ہیں۔