ہوم Pakistan سیاسی منڈیاں گرم اقتدار کیلیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں :حافظ عبدالرؤف...

سیاسی منڈیاں گرم اقتدار کیلیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں :حافظ عبدالرؤف کا جلسے سے خطاب

0



سیاسی منڈیاں گرم، اقتدار کیلیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں :حافظ …

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما اور امیدوار این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے  کہا ہے کہ  اقتدار کے حصول کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔ مویشی منڈیوں کی طرح سیاسی منڈیاں بھی گرم ہوچکی ہیں۔ لوگ اور ووٹ خریدے جارہے ہیں۔  واضح کہتا ہوں کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ چلنے والے لوگ لالچی نہیں ہیں بلکہ خدمت کی سیاست سے سرشار لوگ میدان میں آئے ہیں۔ اب وہ سیاست ہوگی جو ہمارے پیغمبر  اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی اب لوگوں کو علاج بھی ملے گا تعلیم بھی ملے گی صاف پانی بھی ملے گا اور انصاف بھی ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 149 باجا لائن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی پی 149 کے امیدوار  شائمان بٹ، پی پی کوآرڈینیٹر طارق گجر، ابوبکر ادریس سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے جلسے میں شرکت کی۔اس موقع پر پی پی 149 کے امیدوار شائمان بٹ نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بکاؤ مال نہیں اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، خرید و فروخت کی سیاست کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version