اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے جماعت کی باگ ڈور سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی اہم جماعت ہے جس نے سیاست میں جمہوری قدروں کو فروغ دیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے امیر کے طور پر نہایت ہی متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ نئے امیر حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں جماعت اسلامی زیادہ متحرک کردار ادا کرتے ہوئے ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل میں کوشاں رہے گی۔ حافظ صاحب سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔