ہوم Pakistan کراچی:غیرملکیوں پر حملےمیں استعمال کی گئی موٹرسائیکل کا مبینہ مالک زیرحراست

کراچی:غیرملکیوں پر حملےمیں استعمال کی گئی موٹرسائیکل کا مبینہ مالک زیرحراست

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لانڈھی میں غیرملکیوں پر دہشتگردوں کے حملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں، جن میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

لانڈھی حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل جس شہری کے نام پر رجسٹرڈ تھی اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ کہ موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں سکیورٹی اداروں نے چھاپے مارے، جس شہری کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہے اسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہری کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی موٹر سائیکل ہی نہیں خریدی، مذکورہ شہری کا شناختی کارڈ جعل سازی کے ذریعے استعمال کیا گیا۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر آج صبح خود کش حملہ کیا گیا، گاڑی میں سوار غیر ملکی محفوظ رہے، حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دوسرا پولیس اور سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری بھی زخمی ہوا۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے موٹر سائیکل پر غیر ملکیوں کا پیچھا کیا، دہشت گرد گاڑی کے قریب پیدل پہنچے اور فائرنگ کی، ہلاک دہشت گرد سے ملنے والے بیگ سے 4  دستی بم، رائفل، گرینیڈ، 3  میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version